چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے2 بچوں کی ہلاکت

920

لاہور: چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے 2 بچے ڈائیریا انفیکشن کے سبب ہلاک ہو گئے۔

لاہور کے چڑیا گھر کی ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر کرن کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں 3ماہ قبل ٹائیگر کے 3بچے پیدا ہوئے تھے،سفید ٹائیگر کا ایک بچہ پیدا ہوتے ہی مرگیا تھا،سفید ٹائیگر ماں بچوں کی پرورش نہیں کرپارہی تھی، جس کے بعدچڑیا گھر کا عملہ دونوں بچوں کی دیکھ بھال کررہاتھا ۔

چڑیا گھر کی ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تین چار روز قبل سفید ٹائیگر کے دونوں بچے ڈائیریاکا شکار ہو ئے،سفید ٹائیگر کے دونوں بچوں کی تیمار داری کی جارہی تھی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چڑیا گھر میں ٹائیگرز کی تعداد اب 9رہ گئی ہے،سفید ٹائیگر کے دونوں بچوں کا ویٹرنری یونیورسٹی سے پوسٹمارٹم کروایاجارہاہے۔