مقبوضہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے مستحق ہیں، آرمی چیف

523

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت خطے کےعوام دیرپا امن کے مستحق ہیں، تنازع کشمیرکاحل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کومشرقی سرحد کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی افسران کو آگاہ کیا،انہوں  نےمشرقی سرحد کی تازہ ترین صورتحال سےافسران کوآگاہ کیا گیا ۔

اس موقع پرآرمی چیف نےلاہور گیریژن کے افسران سے خطاب بھی کیا،ان  کاخطاب پیشہ وارانہ اُمور،داخلی وخارجہ سیکیورٹی صورتحال پرمرکوزتھا، نےپاکستان،انہوں نے خطےمیں پائیدارامن سےمتعلق اپنےویژن پرروشنی ڈالی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت خطے کےعوام دیرپا امن کے مستحق ہیں، تنازع کشمیرکاحل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز میں مزیدچوکنا اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔