خیبر ٹیچنگ اسپتال سے محکمہ صحت کے درجنوں ملازمین کی واپسی کا فیصلہ

412

پشاور خیبر ٹیچنگ اسپتال سے محکمہ صحت کے درجنوں ملازمین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پشاور خیبر ٹیچنگ اسپتال ڈائریکٹر نے سیکریٹری اور ڈی جی ہیلتھ کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملہ محکمہ صحت کے ملازم ہیں۔ سول سرونٹس ہونے کے باعث تمام 800 ملازمین واپس کر رہے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے بعد انسٹی ٹیوٹ کی بجائے محکمہ صحت ملازم رہنے کا آپشن دیا تھا۔

دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس نے سرکاری ملازمین کو واپس کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اپنے رد عمل میں کہا کہ سول سرونٹس کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ فیصلہ واپس لیا جائے ورنہ سڑکوں پر نکلیں گے۔