انٹر بینک میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر بڑھ گئی

401

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید6پیسے کے اضافے سے160.10روپے سے بڑھ کر 160.16 روپے اور قیمت فروخت 160.15 روپے سے بڑھ کر 160.20روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 160.30 روپے سے گھٹ کر 160.25 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50 پیسے کی کمی سے192روپے سے گھٹ کر 191.50روپے اور قیمت فروخت 193.50 روپے سے گھٹ کر193روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218روپے سے گھٹ کر217روپے اور قیمت فروخت 219.50 روپے سے گھٹ کر219روپے ہوگئی۔