انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز کاآغاز کل سے ہوگا

280

چنائی(جسارت نیوز)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل سے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنائی میں شروع ہوگا۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھارت کے دورہ پر ہے اور انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 4ٹیسٹ،5ٹی ٹوٹی اور 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5سے 9فروری تک ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 13سے 17فروری تک ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنائی میں ہی کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیمیں چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے احمد آباد روانہ ہوں گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 24سے 28فروری تک کھیلا جائے گا۔چار میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 4سے 8مارچ تک سردار پٹیل اسٹیڈیم احمد آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 14مارچ کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 16مارچ کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 18مارچ کو کھیلا جائے گاجبکہ پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 20مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز سردارپٹیل اسٹیڈیم احمد آ اد میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23مار چ کو کھیلاجائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 26مارچ کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 28مارچ کو کھیلا جائے گا۔