سود کیس، اٹارنی جنرل نے شریعہ کورٹ کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

505

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت میں سود سے متعلق کیس کی سماعت پر اٹارنی جنرل نے وفاقی شرعی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شرعی عدالت میں سود کی ممانعت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو اٹارنی جنرل نے عدالتی دائرہ کار پر اعترض اٹھاتے ہوئے کہا کہ شرعی عدالت کا یہ کیس سننے کا اختیار نہیں، یہ آئین کی تشریح کا مقدمہ ہے، آئین کی تشریح صرف سپریم کورٹ کا اختیار ہے۔

 چیف جسٹس شرعی عدالت نے کہا کہ شرعی عدالت کے اختیار کو چیلنج کرنا ہے تو تحریری درخواست دیں، تحریری درخواست کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔وفاقی شرعی عدالت نے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کا دفتر شریعت عدالت میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔20 گریڈ کے افسر طارق محمود براڈ شیٹ کمیشن کے رجسٹرار کی خدمات سرانجام دیں گے جب کہ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو پولیس سیکورٹی فراہم کرے گی۔