اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید‘ 2زخمی

719
مقبوضہ فلسطین: اسرائیل کے زیر قبضہ طمرہ شہر میں فلسطینی ہنگامہ کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر شہید نوجوان اور اس کی والدہ کی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صہیونی فوجی نے مقبوضہ شہر ناصرہ میں 33 سالہ ادہم فواد کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد مقبوضہ شہر طمرہ میں احمد حجازی نامی نوجوان کو شہید کیا۔ احمد حجازی یونیورسٹی کاطالب علم تھا اور اس کی والدہ ام جبر مسجدا قصیٰ کی پہرے دار خواتین میں شامل ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ 2نقاب پوشوں نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے ردعمل میں صہیونی اہل کاروں نے اندھادھند فائرنگ کی۔