طلبا کیلیے ماڈل ایگزامینیشن پیپر جاری کرینگے، سعید غنی

387

کراچی: صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم طلبا کی رہنمائی کیلیے ماڈل ایگز امینیشن پیپر جاری کرینگے۔

صوبائی وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے نقصان کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں اسی لیے ہم نے امتحانات کا شیڈول آگے بڑھایا  اور دورانیہ بھی کم کیا ہے جبکہ امتحانات کا دورانیہ 3 گھنٹے سے کم کرکے 2 گھنٹے کردیا اور امتحانی سوالات کا طریقہ کار تبدیل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ بڑھانے کی کوشش کریں گے اور جن اسکولز میں کورونا کیسز سامنے آئے ان کو بند کردیا گیا جبکہ ہم نے اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کی بات کی ہے اور اگر دوبارہ کیسز زیادہ ہوئے تو مجبوراً اسکول بند کرسکتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ جن اسکولوں کی تیاری نہیں وہ کچھ عرصے اسکول بند رکھ سکتے ہیں،اگروالدین چاہیں تو وہ بچوں کو اسکول جانے سے روک سکتے ہیں اور  انتظامیہ کے لیے ممکن نہیں کہ ہر اسکول میں جاکر ایس او پیز چیک کریں اس لیے والدین کورونا سے متعلق ایس او پیز کو چیک کریں۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے پرائمری اور مڈل کلاسز سمیت یونیورسٹیز بھی کل سے کھل گئی ہیں جبکہ کراچی، حیدرآباد، لاہور اور پشاور میں ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کلاسز اٹینڈ کرسکیں گے۔