واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی

573

واشنگٹن: معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے ایک نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے سائٹ (ویب بیٹا انفو) کے مطابق پچھلے بیٹا ورژن میں جو (بگ) یعنی نقائص تھے ان سب کو دور کر دیا گیا ہے اور اسے پلے اسٹور پر بھی ڈال دیا گیا ہے۔ ویب بیٹا انفو نے کہا ہے اگر آپ (صارف) بیٹا ٹیسٹر نہیں ہیں تو ہم اس ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ اگر آپ بیٹا ٹیسٹر ہیں تو، آپ کو 2.21.2.19 کو اپ ڈیٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اسے تمام عام صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

سائٹ کے مطابق نان بیٹا یوزر بھی اینڈرائڈ پیج پر جا کر 2.21.2.19 اپ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق جان سکتے ہیں، یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے اگراس فیچر کو پچھلے بیٹا ورژن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے تو ، یہ بات وثوق سے نہیں کہی جاسکتی ہے اپ ڈیٹ 2.21.2.19ہر ایک کے لیے دستیاب ہوگی یا نہیں۔