دنیا بھر میں اسٹیڈیم، گرجا گھر اور تھیم پارک ویکس نیشن سینٹرز میں تبدیل

290

دنیا بھر میں کورونا سےبچاؤ کی ویکسین عوام کو لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور امریکا سمیت مختلف ملکوں میں اسٹیڈیم،گرجاگھراور تھیم پارک عارضی ویکسی نیشن سینٹرز میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

امریکا میں گزشتہ ماہ کورورنا سے95 ہزار اموات ہوئیں یہ اموات امریکا میں ہونے والی مجموعی اموات کا 22 فیصد ہیں۔ امریکی ماہر ڈاکٹر جکا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سےوائرس کے میوٹیشن کو روکنے میں مدد ملے گی۔

جنوبی افریقہ میں پہلی کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا کی 10 لاکھ خوراکیں پہنچا دی گئیں جب کہ فرانس میں آسٹرازینیکا ویکسین اگلے ہفتے پہنچائی جائے گی۔

اٹلی کے مختلف ریجن میں پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔ یونان میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد200 تعلیمی ادارے بند ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں یکم فروری تک کورونا صورتحال اور وکیسین سے متعلق وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ  6 ہزار 615 افراد کو کورونا ویکسین دینے کے ساتھ ساتھ اب تک 34 لاکھ 40 ہزار 777 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہر 100 افراد کو اوسطا 34 اعشاریہ 79 ویکسین دی گئی ہے۔