امریکا: ریاست اوکلو ہاما میں فائرنگ سے 5 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

532

اوکلاہاما: امریکی ریاست اوکلوہاما میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 بچوں سمیت 6 افراد کو قتل اور ایک خاتون کو زخمی کردیا۔

امیرکی میڈیا کے مطابق ریاست اوکلوہاما میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 4 بچے اور ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون اور بچہ کو اسپتال لے جایا گا جہاں بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ملزم فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم پولیس نے بعد میں اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے حملہ آور سے تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔