یمنی عوام کیلئے جاپان کا بڑی امداد کا اعلان

828

جاپان نے یمن کے لئے 20.5 ملین ڈالرز کی غذائی امداد کی فراہمی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں جاپانی سفارتخانے نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ان فنڈز کا مقصد یمنی عوام کو کھانا اور غذائیت کی فراہمی ہے۔  بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے 2،285،000 افراد کے لئے خوراک کی فراہمی کی توقع کی جارہی ہے۔

سفارت خانے نے نشاندہی کی کہ یہ فنڈ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ذریعہ مالی سال 2020 کے حکومت کے اضافی بجٹ سے فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ مستقبل میں جاپان مختلف شعبوں میں امداد فراہم کرکے یمنیوں کی حمایت اور ان کے دکھوں کا مداوا جاری رکھے گا۔