سندھ، بلوچستان اور کے پی کو ویکسین کی کتنی ڈوز ملیں؟

385

وفاقی حکومت نے چین سے موصول ہونے والی کورونا ویکسین کے ڈوز صوبوں کو بھجوا دیے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 84ہزار ڈوز سندھ حکومت کو دی رہی ہے پہلے فیز میں کراچی اور شہید بینظیر آباد میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی 4کروڑ 82لاکھ آبادی ہے،سندھ نے وفاق کو خط لکھا تھاکہ ہم ویکسین خود بھی منگوانا چاہتےہیں، پتا نہیں وفاق کی کیا ترجیحات ہیں۔

سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا امتیاز حسین شاہ کے مطابق کورونا ویکسین کیلئے  67 ہزار 841 ہیلتھ ورکرز نے  رجسٹریشن کرائی ہے، صوبے کو وفاق سے پہلے مرحلے میں کورونا کی 15 ہزار 700 ویکسین ملیں گی۔

امتیازحسین شاہ نے بتایا کہ 8 اضلاع میں ہیلتھ ورکرز کو 3 فروری سے کورونا ویکسین لگائی جائے گی ۔پشاور، مردان ، نوشہرہ ، کوہاٹ،  بنوں، ڈی  آئی خان ، ابیٹ آباد اور سوات میں بھی  ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فرنٹ لائن ڈاکٹرز،صحت سےوابستہ افراد کی تعداد 22ہزار ہے، ہم نےمحکمہ صحت کے22ہزارافرادکیلیےکوروناویکسین کی درخواست کی ہے کوروناویکسین کی 5ہزار ڈوزملی ہیں،اگلی خوراک کیلیےبھی ڈوزدرکارہوں گی۔