کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ صوبوں کو پہنچادی گئی

447

اسلام آباد: کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ صوبوں کو پہنچادی گئی،سندھ اور بلوچستان کیلئے ویکسین جہاز کے ذریعے پہنچائی گئی۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کے مطابق تمام صوبوں کو کورونا ویکسین کی ڈوز فراہم کردی گئیں ہیں، کل سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا  جا ئے گا۔

واضح رہے کہ چین نے باضابطہ طور پر کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان کے حوالےکیں ہیں۔