خون میں آکسیجن کی مقدار کتنی ہونی چاہیے؟

898

جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔

اس مرض میں خون کے صحتمند سرخ خلیات میں ہیموگلوبن کی کمی ہوجاتی ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچاتے ہیں، ہیموگلوبن وہ جز ہے جو خون کو سرخ رنگ دیتا ہے۔

یعنی جسم کو خون کی کمی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ہیموگلوبن کی سطح کو مناسب حد تک برقرار رکھا جاسکے، کیونکہ اس کی کمی شدید تھکاوٹ اور کمزوری کے ساتھ ساتھ اینمیا کا شکار بنا سکتی ہے۔

انسان کے جسم میں موجود خون میں نارمل آکسیجن کی مقدار سو سے 95 فیصد ہوتی ہے اور اگر یہ مقدار 92 فیصد سے نیچے آجائے تو اسے پریشان کن سمجھا جاتا ہے جبکہ عموماً سانس لینے میں دشواری ‘ہائپوکسیا’ (خون میں آکسیجن کی کمی) کی وجہ سے ہوتی ہے۔

خون میں آکسیجن کی مقدار کی نگہداشت ناصرف کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایک نہایت اہم چیز ہے بلکہ سانس اور پھیپڑوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے بھی اتنی ہی اہم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خون میں موجود آکسیجن کی معتدل مقدار 95 سے 100 کے درمیان ہوتی ہے، اگر آپ کے خون کی آکسیجن کی مقدار 92 سے کم ہوجائے تو آپ کو فوراً آکسیجن کی ضرورت ہے۔

خیال رہے انیمیا کے مرض میں انسان اس وقت مبتلا ہوتا ہے جب کسی کے خون میں ہیموگلوبن کم ہوجاتے ہیں اور جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہوجاتی ہے اور اس سے مرض میں مبتلا شخص کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے اور بہت زیادہ کمزوری اور تھکان محسوس ہوتی ہے۔

انیمیا کم یا زیادہ عرصے کے لیے بھی ہوسکتا ہے اور اس بیماری کے اوائل میں غذا کی ردوبدول سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے، زیادہ بیماری کی صورت میں ڈاکٹری علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

خون میں آکسیجن کی مقدار ناپنے والی ڈیوائس کو آکسی میٹر کہا جاتا ہے، اس سے مریض کے خون میں وقتاً فوقتاً آکسیجن کی مقدار پر نظر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

آکسی میٹر کیا ہے؟

آکسی میٹر ایک ڈیوائس ہے جسے کسی بھی شخص کی انگلی میں لگایا جاتا ہے اور یہ اس شخص کی دل کی دھڑکنیں اور خون میں موجود آکسیجن کی مقدار بتاتی ہے۔

ماہرین پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو اسے اپنے پاس ہر وقت رکھنے کا مشورہ تو دیتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ ہدایت بھی کی جاتی ہے کہ مریضوں کو صرف اور صرف آکسی میٹر پر انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ انہیں سب سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرکے ان کی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

واضح رہے خون میں نارمل آکسیجن کی مقدار 99 سے 95 فیصد ہوتی ہے اور اگر یہ مقدار 92 فیصد سے نیچے آ جائے تو اسے پریشان کن سمجھا جاتا ہے جبکہ بہت سے ایسے افراد بھی ہوتے ہیں جن کی خون مقدار ویسے ہی 92 سے کم ہوتی ہے ۔