امرود کےغذائی اجزاء اور اُس کےفوائد

1191

امرود صحت کے مختلف مسائل کا روایتی علاج ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ امرود کے پھل اور پتے بہت سے فوائد کے حامل ہیں۔

لوگ امرود کے پتوں کی چائے کو اسہال کے علاج کے طور پر ہندوستان اور چین سمیت متعدد ممالک میں استعمال کرتے ہیں۔ میکسیکو جیسے دوسرے ممالک میں لوگ گھریلو ٹوٹکے کے طور پر پھلوں کا گودا زخموں پر مرہم لگانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

امرود کا پھل ایک غذائیت بخش اور صحت بخش کھانا ہے جو کئی اہم غذائی اجزاء سے مالا مال ہے۔

امریکی زراعت محکمہ کے مطابق 100 گرام خام امرود کے پھل درجہ ذیل مقدارِ غذائیت سے مالامال ہے:

1) 68 کیلوری

2) کاربوہائیڈریٹ – 14.32 گرام

3) شکر – 8.92 گرام

4) چربی – 0.95 گرام

5) غذائی ریشہ – 5.4 گرام

6) پوٹاشیم – 417 ملی گرام

7) وٹامن سی – 228.3 ملی گرام

8) وٹامن اے – 624 بین الاقوامی یونٹ