سراج الحق نے جاوید عباسی کے ترمیمی بل کو این جی اوز کا ایجنڈہ قرار یدیا

1091

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر نے قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور  کے اجلاس میں جاوید عباسی کے ترمیمی بل کو این جی اوز کا ایجنڈہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں رکن کمیٹی جاوید عباسی نے کہا کہ  آئین پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کا کہتا ہے، اقلیتوں کو عبادت گاہوں میں عبادت کی اجازت ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور کئی علاقوں میں زبردستی مذہب تبدیل کرایا جاتا ہے، پاکستان میں 80 لاکھ ہندو آبادی ہے، ہم اقلیتوں کیساتھ ایسا سلوک نہیں کرتے جیسے مودی بھارت میں کررہا، ریاست پاکستان ایسے کاموں کی اجازت نہیں دے گی۔

 عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو سونپ دیا گیا، ہمارے ملک میں عبادت کی آزادی ہے، اقلیتیں چاہیں تو اپنی مذہبی درسگاہیں بھی بنا سکتے ہیں۔

سراج الحق نے جاوید عباسی کے ترمیمی بل کو این جی اوز کا ایجنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ این جی اوز کا ایجنڈہ کچھ اور ہمارا کچھ ہے، این جی اوز کے ایجنڈے کو ہم بھی سمجھتے ہیں ۔

سراج الحق نے کہا کہ میں کسی این جی او کا ایجنڈہ نہیں لایا جو آئین میں ہے اس کی بات کی ، نفرت انگیز تقاریر پر قانون سازی سب کے لیے یکساں کی جائے، واضح کر دیا جائے کہ وزیراعظم کیسی تقریر کریں گے، سب کے لیے تقریر کا طریقہ کار بنایا جائے تو بہتر ہوگا۔