‘سندھ حکومت کے پاس ویکسین نہیں،وفاق دے رہا ہے’

405

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس ویکسین ہی نہیں ہے، وفاق دے رہاہے، سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے۔

شکارپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نےکہا کہ سندھ حکومت کے ظلم و جبر کی بات کی جائے تو ان کو 18ویں ترمیم یاد آجاتی ہے،سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگنے والا، لیکن لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمےداری ہے سندھ کےعوام  اتنے ہی عزیز ہیں جتنے کہیں اور کے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پولیس سندھ کے عوام کےجان و مال کا تحفظ صحیح انداز میں نہیں کررہی ، جلد وزیراعظم کو یہاں لے کر آئیں گے ، تاکہ وزیراعظم یہاں کے لوگوں کے ساتھ بات کرسکیں یہ نہیں ہوسکتا کہ جبر ہو اور لوگوں کو تحفظ نہ ملے اور وفاقی حکومت خاموش رہے،سندھ کے عوام زرداری اورپیپلزپارٹی سے پوچھتے ہیں کہ سندھ میں آٹامنہگا کیوں مل رہا؟

اسدعمر نے کہا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے لیکن اپنی ذمےداری پوری کریں گے سندھ کے عوام کا یہ حال ہوگیا ہےتو وفاق کو کردار ادا کرناچاہیے یانہیں، ہم صوبےکےمسائل کےحل کی بات کرتے ہیں توکہاجاتاہےکہ اٹھارویں ترمیم کیخلاف کررہےہیں، وفاق اپنی ذمےداری سمجھتا ہےاور پوری کرنےکیلیےتیار بھی ہوتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کیلیے وفاق نے اپنی تمام ذمےداریاں پوری کیں،بلاول کہتے تھے لاک ڈاؤن لاک ڈاؤن، وزیراعلٰی سندھ کہتے تھےکہ بھوک سےکوئی نہیں مرتا جب کہ وزیراعظم کو غریب اور مزدور طبقے کا خیا ل تھا، کورونا کے دوران وفاق نے اربوں روپے صوبوں میں تقسیم کیے، جب مستحق لوگوں میں پیسا تقسیم کیاجارہاتھا تو وزیراعلیٰ کہہ رہےتھے کہ یہ مجرمانہ فعل ہے۔