سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک

407

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسزنےپاک افغان بارڈرکےقریب لوئردیرمیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کےترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں عابد،یوسف خان کاتعلق سوات اورعبدالستارکاتعلق مردان سے ہے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کےقبضےسےبھاری مقدارمیں اسلحہ،گولہ باروداورگرینڈبرآمدہوا،آپریشن دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانےکیلئے کیاگیا۔

ہلاک دہشت گرد 2019میں سوات میں ٹارگٹ کلنگ  اورمتعدد عمائدین کونشانہ بنانے کی پلاننگ میں بھی ملوث تھے،بروقت کارروائی کے باعث دہشت گرد اپنے عزائم میں ناکام رہے۔

علاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔