پی ٹی آئی میں باغی گروپ بن چکا‘ مسلم لیگ ن

193

فیصل آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدرراناثنااللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں بغاوت گروپ بن چکاہے، حکمران سینیٹ الیکشن ترمیم حب علی نہیں بغض معاویہ کے تحت چاہتے ہیں، ترمیم نہ ہوناہی بہترہے جس پرپی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متفق ہیں۔ ’’صباح نیوز‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعددحکومتی ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی کے ارکان کوعمران خان پرجبکہ عمران خان کواُن پراعتمادنہیں اس لیے توقع ہے کہ اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈزکے باوجود متعددارکان حکومتی امیدوارکوسینیٹ کاووٹ نہیں دیں گے جس کاعمران خان کوعلم ہے۔ اس لیے وہ شوآف ہینڈزچاہتے ہیں۔اللہ کی مہربانی سے پی ڈی ایم کے ایماندارامیدوارنہ ووٹ خریدیں گے اورنہ کوئی رکن فروخت کرے گا، پی ٹی آئی میں بغاوت گروپ بن چکاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئی کام بھی ملک اورقوم کے بجائے اپنی بہتری کے لیے کرتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ملک اورقوم کی بہتری کی حامی ہے۔ براڈشیٹ پرعظمت سعیدکوخودمعذرت کرنی چاہیے تھی وہ متنازع اورسب کواُن پراعتراض ہے اُن پرجانبداری کے الزامات بھی ہیں۔براڈشیٹ کاخطرہ صرف حکومت کونہیں اس کے سہولت کاروں کوبھی ہے حکومت نے خودکوبچانے اوراپوزیشن کوپھنسانے کے لیے عظمت سعیدکی طرف سے ملنے والی شیٹ میں چھپنے کی پلاننگ کی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ براڈشیٹ پرمیاں نوازشریف پرالزام عائدکرنے والوں نے اپنے بیانات کوغلط تسلیم کرلیاہے جبکہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کااعتراف کرلیاہے اب جوملزم ہیں اُنہیں قانون کی گرفت میں لاناچاہئے۔