استعفوں کی ڈیڈ لائن دے کر اپوزیشن چھٹیوں پر چلی گئی‘میاں فرخ حبیب

228

فیصل آباد (آن لائن) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا کہ استعفوں کی ڈیڈ لائن دیکر پی ڈی ایم خود سردیوں کی چھٹیوں پر چلی گئی اور31 جنوری تک پی ڈی ایم کا وزیراعظم کے استعفاکا مطالبہ بھی پورا ہوا نہ ہوگامگرحکومت قائم لیکن پی ڈی ایم خود ڈیڈ ہو گئی ہے جبکہ حلوہ کھانیوالے پیزا نہیں کھاسکتے‘ لہٰذا دوسروں کو یو ٹرن کے طعنے دینے والے مولانا فضل الرحمن نے اب خود بھی یو ٹرن لیا اور سینیٹ الیکشن کاحصہ بننے کا اعلان کر دیااس لیے بلا جواز جلسے جلوس کرکے کورونا پھیلانے والی اپوزیشن کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں صوبائی وزیر کالونیز میاں خیال احمد کاسترو، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیبر پنجاب شکیل شاہد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بھان متی کا کنبہ ہے جس کے قائدین اور اس میں شامل جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایک ہی ایجنڈا این آر او لیناہے مگر عمران خان نے نہ این آر او دینا ہے اور نہ ہی دیں گے۔