دوسرا ٹیسٹ: پاک جنوبی افریقہ کی ٹیمیں راولپنڈی روانہ

490

دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں روالپنڈی روانہ ہوگئی ہیں۔

پاکستان اور جنوبی آفریقہ کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے راولپنڈی روانہ ہوگئی ہیں، قومی اسکواڈ کی فیملیز بھی پرواز میں ساتھ ہیں اور دونوں ٹیمیں کراچی سے قومی ایئرلائن کی چارٹرڈ فلائٹ سے رالپنڈی پہنچیں گی۔

دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ کے لیے کرکٹرز، اسٹاف اور امپائرز سمیت دیگر عملہ بھی چارٹرڈ طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ دونوں ٹیموں کے درمیان 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 فروری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

جنوبی افریقن ٹیم اپنے دورے کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔