کراچی: این آئی سی وی ڈی کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ

490

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے باہر مسلح افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

واقعہ رات گئے پیش آیا۔ فائرنگ سے اسپتال کے اطراف خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسپتال میں مریض کو دیکھنے کے لیے زبردستی آنا چاہ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملاقات کا وقت نہ ہونے کی وجہ سے گارڈ نے ان افراد کو گیٹ پر روکا۔ ملزمان نے گارڈ سے ہاتھا پائی اور اندر آنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔