عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کا ووہان اسپتال کا دورہ

346

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے چین کے شہر ووہان کے اسپتال کا دورہ کیا اور کورونا وائرس پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم نے ووہان کے اس اسپتال کا دورہ کیا جہاں ایک سال قبل  COVID-19 مریضوں کا علاج ہوا تھا۔

 کورونا وائرس کی ابتداءاور اس کے پھیلاؤ کی وجوہات جاننے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین طویل عرصے بعد مذکورہ مقام پر پہنچی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کو چین پہنچنے پر 14 روزہ قرنطینہ کرنا پڑا جس کے بعد حکومتی اجازت سے انہیں ووہان شہر لے جایا گیا ہے۔

ماہرین نے وبائی امراض کا سبب بننے والے وائرس  کی وجوہات   کی تحقیقات کیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ماہرین ووہان فوڈ مارکیٹ کا بھی دورہ کریں گے۔

اس سے قبل ڈبلیو ایچ او ٹیم کے ممبران اور چینی عہدیداروں نے ووہان کے وسط میں واقع ہوٹل میں ملاقات کی تھی۔ٹیم کی ایک رکن ڈچ وائرسولوجسٹ ماریون کوپمینس نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج چینی حکام سے آمنے سامنے ملے،طبی پابندیوں کی وجہ سے فیس ماسک لگا کر ملاقات کی۔