لیبیا تنازعہ: عرب امارات کی امریکا اور سلامتی کونسل کے موقف کی حمایت

355

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ لیبیا تنازعہ پر امن حل کے لئے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نوسیبھی نے کہا کہ لیبیا میں تنازعات کے حل کے لئے تجارتی سفارتی کوششوں کی فوری ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات لیبیا کے عوام کے لئے پرامن تصفیہ کے لئے نئی امریکی انتظامیہ سمیت سلامتی کونسل کے تمام ممبروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امارات نے سلامتی کونسل کے غیر ملکی افواج کے لیبیا سے انخلا کے مطالبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اب لیبیا میں بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک دن قبل لیبیا پر سلامتی کونسل کے ایک اجلاس کے دوران امریکہ نے بھی لیبیا کی خودمختاری کا احترام کرنے اور لیبیا میں تمام فوجی مداخلت کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔