پاکستان بھارتی مکروہ اقدامات کو بے نقاب کر رہا ہے، وزیر خارجہ

604
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا استعفے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ استعفے نہیں دینگے،پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت نہیں چھوڑے گی، اپوزیشن کے  استعفے دینے کا مناسب وقت 2023 ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سفارتی ذرائع سے بھارتی مکروہ اقدامات اور تشدد کو بے نقاب کر رہا ہے، دہلی کی سرکار کسانوں کے ساتھ مذاکرات میں کامیاب دکھائی نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہراس ادارےسےتعاون کر رہے ہیں جو کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کریگا، بااثر افرادسےقبضہ چھڑانےکیلئےپنجاب حکومت نےموثرکارروائی کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی پیسا لوگوں کی تجوریوں میں منتقل ہوجائے،پھرمنی لانڈرنگ ہوجائےتو ملک میں خوشحالی نہیں آئیگی،سینیٹ کی خارجہ کمیٹی میں حکومتی مؤقف رکھا جس کو اپوزیشن ارکان نے سراہا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے  تفصیلی گفتگو ہوئی یہ سلسلہ جاری رہے گا، نومنتخب امریکی صدرکی بہت سےترجیحات وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش کےافغانستان کامسئلہ حل ہو،لیکن فیصلہ افغانستان کےلوگوں کوکرناہے،ہزاروں کی تعدادمیں خاندان دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں، ملک کودہشت گردوں سے پاک کیاہے۔