عورت نے اپنی ساس پر کیا پابندی عائد کی اور کیوں؟، مضحکہ خیز وجہ

742

ماں نے اپنی ساس پر اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے پر پابندی عائد کردی۔

ماں نے وضاحت کی کہ اسے ماضی میں اپنے شوہر کے کنبے کے ساتھ کچھ “ثقافتی اختلافات” کا سامنا کرنا پڑا تھا اور عام طور پر وہ اس سے دور رہنے کی کوشش کرتی تھی لیکن اب یہ بات اس کے دو بچوں تک آپہنچی ہے۔

ماں کے مطابق جب اس نے اپنی بیٹی کو جنم دیا جو تین ماہ کی ہے، تو بچی کے کان چھدوانے کا معاملہ سامنے آیا اور شوہر کے اہل خانہ نے کہا کہ یہ ان کی ثقافت میں ہے کہ لڑکیوں کے کانوں کو پیدائش کے وقت ہی چھدوا دیا جاتا ہے۔

ماں نے کہا کہ وہ اس لیے راضی نہیں ہے کیونکہ وہ اس وقت تک انتظار کرنا چاہتی ہیں جب تک کہ اس کی بیٹی خود فیصلہ کرنے کے قابل نہ ہوجائے۔ اسی لیے میں نے اپنی ساس کو بچوں کے ساتھ وقت گزارنے سے منع کردیا ہے۔