حکومت کا کورونا ویکسین کی فراہمی پر بڑا اعلان

510

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی پیشگی تیاری اور بروقت اقدامات  کا نتیجہ آگیا،کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ70لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنےکا خط موصول ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی،ویکسین کی 6ملین خوراکیں مارچ تک مل جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ویکسین کی ایک کروڑ70لاکھ ویکسین کی خوراکیں جون تک موصول ہونگی،کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ 8ماہ قبل کیا۔