‘کانگریس کورونا پیکیج پر فوری کارروائی کرے’

353

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے زور دیا ہے کہ کانگریس کورونا پیکیج پر فوری کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے والٹر لیڈ ملٹری میڈیکل سنٹرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے  زخمی امریکی فوجیوں کی عیادت کی،صدر جوبائیڈن نےکورونا ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کو ایک اعشاریہ نو ٹریلی کوروناپیکیج پر فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے،کانگریس کو کوروناپیکیج پر فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ قانون کو ری پبلکن کے ہمراہ یا ان کے بغیر پاس کرنے کی حمایت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا امدادی پیکیج پر دستخط کیے ۔  900 ارب ڈالر کی مالیت کے پیکیج کو کورونا سے متاثرہ افراد اور اداروں کی مالی معاونت کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔

ابتدا میں صدر ٹرمپ نے بل پر دستخط کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ لوگوں کو بڑا ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ تاہم دستخط میں تاخیر کے باعث لاکھوں بے روزگار امریکیوں کی امداد تاخیر کا شکار ہوتی جارہی تھی۔

جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اگر ٹرمپ کے بل پر دستخط میں تاخیر کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔