کے پی کے کی پہلی جامعہ میں آن لائن لرننگ سینٹر قائم

358

ویمن یونیورسٹی صوابی میں پہلا سینٹر فار آن لائن لرننگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ویمن یونیورسٹی صوابی آن لائن تدریسی سینٹر قائم کرنے والی خیبرپختونخوا کی پہلی سرکاری جامعہ ہوگی۔

ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر شاہانہ عروج نے جامعہ میں آن لائن لرننگ سنیٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ آن لا ئن تدریسی نظام وقت کی ضرورت ہے اور آن لائن تدریس میں اساتذہ کے لیکچرز کو ریکارڈ کیا جائے گا جسے طالبات کسی بھی وقت یونیورسٹی کے پورٹل پر دیکھ سکیں گے۔

شاہانہ عروج نے کہا کہ بیرون ملک موجود  اسکالرز اور سائنسدانوں کے لیکچر بھی طلبہ کو میسر ہونگے تاہم پہلے مرحلے میں سہولت صوابی یونیورسٹی  طلبہ کو دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران خان بنگش کا کہنا ہے کہ سینٹر کا قیام ایک بہترین اقدام اور دورحاضر کی اہم ضرورت ہے، دیگر جامعات بھی اس اقدام کی تقلید کریں۔