یکم فروری سے تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے، وزیرتعلیم

358

سکھر: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہوچکا ہے تاہم یکم فروری سے پرائمری، مڈل اور یونیورسٹیز کا آغاز ہو رہا ہے تاہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن ہمیشہ عروج پررہی ہے اور کرپشن کی وجہ لیڈران کے ذاتی مفادات اور لوٹ مار ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا ملک میں بدعنوانی کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب ملک میں ایساوزیراعظم ہے جس پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا، اب لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا لیکن ابھی احتساب ہوناباقی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے گئے تھے،  پہلے مرحلے میں نویں سے 12ویں جماعت کی کلاسوں کا آغاز ہوا تھا۔