جنوبی افریقا: فوج میں مسلمان میجر کو حجاب کی اجازت مل گئی

378
جنوبی افریقی فوجی حکام اور علما خواتین اہلکاروں کے اسکارف سے متعلق مشاورت کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر میجر فاطمہ اسحاق کی ہے

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا کی فوج میں شامل مسلمان خواتین اہل کاروں کو حجاب کی اجازت دے دی گئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں فوجی وردی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت خواتین کو اسکارف پہننے کی اجازت ہوگی۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ حجاب پہننے والی میجر فاطمہ اسحاق کے خلاف تمام الزامات کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ 3 سال قبل شروع ہوا تھا، جب میجر فاطمہ اسحاق نے اسکارف اتارنے کے حکم سے انکار کردیا تھا۔ میجر فاطمہ کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہوئی تھی، تاہم گزشتہ برس جنوری میں فوجی عدالت نے مقدمہ ختم کردیا تھا۔