ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی

311

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خریدمزید5پیسے کی کمی سے 160.15 روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت 160.35روپے سے گھٹ کر160.30 روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے160.20روپے سے گھٹ کر160روپے اور قیمت فروخت160.50روپے سے گھٹ کر160.30روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید192.80روپے سے بڑھ کر193.20روپے ہوگئی ۔