بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں زہریلا پانی چھوڑنے کا انکشاف

827

ذرائع ابلاغ پر جاری ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں مبینہ طور پر زہریلا آلودہ پانی چھوڑ دیا۔

زہریلا پانی بہاولنگر میں دریائے ستلج کے مقام سلیمانکی ہیڈ ورکس میں چھوڑا گیا جس سے کئی مچھلیاں و دیگر آبی حیات ہلاک ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات بابر خان نے نجی نیوز ٹی وی کو بتایا کہ بھارت کی جانب سے ہر سال جنوری اور فروری کے دوران دریائے ستلج میں چھوڑے جانے والے پانی میں مبینہ طور پر زہریلا کیمیکل ملا ہوا ہوتا ہے۔

زہریلے پانی مچھلیاں ہلاک ہوکر کنارے پر آگئیں۔ مقامی مچھلی فروش اور دیگر لوگ کناروں پر پڑی مردہ مچھلیاں اٹھانے لگے۔

رپورٹ کے مطابق مردہ مچھلیاں بازار میں فروخت ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔