بھارتی عوام کورونا ویکسین لگانے سے خوفزدہ

341

بھارت میں کورونا ویکسینیشن شروع ہوگئی ہے لیکن عوام  کورونا ویکسین لگانے سے خوفزدہ ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں 16جنوری سےشروع ہوئی مہم میں اب تک 28 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہوسکی جبکہ بھارت میں کورونا ویکسی نیشن پروگرام توقع سے زیادہ سست روی سے جاری ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے سروے کے مطابق بھارتی عوام ویکسی نیشن کرانے سے ہچکچارہے ہیں جبکہ عوام ویکسین کے محفوظ اور موثرہونے سے متعلق تشویش کا شکارہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار 855 کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 163اموات ہوئیں اور اب تک بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں جبکہ کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 20 ہزار 971 ہوگئی ہے۔