وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب کوٹیلی فون پرعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

385

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک کے ذریعے رابطہ ہوا، دونوں وزرائےخارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات ،کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےافغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا،آیندہ بھی اس کردارکونبھاتا رہےگا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان،امریکاکیساتھ قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں شرکت کا خواہاں ہے،انصاف کی فراہمی کیلئےقانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری دونوں ممالک کےمفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں پرتشددکےواقعات میں کمی لائی جائےتاکہ افغان مسئلےکےپرامن سیاسی حل کی راہیں ہموارہوں،پاکستان،امریکا جامع مذاکرات کےذریعےافغان مسئلےکےسیاسی حل کےمتمنی ہیں،پاکستان معاشی شراکت داری کےقیام،پرامن ہمسائیگی،علاقائی روابط کےفروغ کاحامی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کےفروغ کےبہت سےمواقع ہیں۔