سید علی گیلانی اور وزیر خارجہ کا حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

530

لاہور: بزرگ کشمیر ی رہنماءسید علی گیلانی اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جماعت اسلامی پاکستان کے معروف رہنماحافظ سلمان بٹ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیدعلی گیلانی نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العالمین مرحوم حافظ سلمان بٹ کی مغفرت فرمائے، انکی حسنات کو قبولیت بخشے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مرحوم ایک زیرک سیاستدان اور درویش منش انسان تھے، اللہ تعالی حافظ سلمان بٹ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔