کوروناویکسین: خصوصی طیارہ آئندہ 2 روز میں چین جائے گا، ڈاکٹر فیصل

397

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین کی پہلی کھیپ لانے کے لیے آئندہ 2 روز میں ایک خصوصی طیارہ چین روانہ کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پہلی کھیپ میں 5 لاکھ کے قریب ویکسین کی مقدار ہو گی اور ویکسین کا انتظام جلد شروع کیا جائے گا، ہماری مربوط کوششوں کی بدولت ہم اتنا آگے تک آ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں اور آئندہ ہفتے میں یہ ویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی، نادرا کے ساتھ مل کر ایک سسٹم تشکیل دیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہر ایک کو اس ویکسین تک رسائی حاصل ہو۔