نامعلوم مادہ پینے سے 11 امریکی فوجی زخمی

380

امریکی ریاست ٹیکساس میں فیلڈ ٹریننگ کے دوران نامعلوم مادہ پینے کے بعد گیارہ فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مقامی ڈویژن نے ایک بیان میں کہا دو فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام 11 افراد کو طبی عملے کے مشاہدے میں رکھا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔