کوئٹہ ،ائرپورٹ روڈ پر سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

184

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ائرپورٹ روڈ پر سڑک حادثے میں 48سالہ روک والٹر ولد یوسف والٹر ساکن کراچی جاں بحق ہوگیا جس کی نعش سول اسپتال منتقل کردی گئی جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پاک ایران شاہراہ پر تفتان سے کوئٹہ جانے والی نجی کمپنی کا کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 13سوار زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پاک ایران شاہراہ پر بس الٹنے سے 13 افراد شدید زخمی ہوگئے تحصیلدار ظہور احمد بلوچ کے مطابق تفتان سے کوئٹہ جانے والی والی کمپنی کا مسافر بس تفتان سے کوئٹہ جارہی تھی پاک ایران آر سی دی شاہراہ کوہ دلیل کے مقام پر تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی بس میں سوار 13 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر نوکنڈی اور تفتان کے اسپتالوں میں منتقل کردیا۔