کشمیر پریمئر لیگ سے کشمیر کی آواز میدانوں میں سنائی دیگی،شہریار آفریدی

470

اسلام آباد(جسارت نیوز) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئر لیگ سے اب کشمیر کی آواز کھیل کے میدانوں میں سنائی دیگی،کے پی ایل سے کشمیری نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دنیا کو دیکھانے کا موقع ملے گا،ہم نے اس لیگ سے کشمیر کے کلچر کو سپورٹ کرنا ہے۔ جمعرات کوکشمیر پریمئیر لیگ کی فرنچائز مظفرآباد ٹائیگرز کے مالک ارشد خان تنولی نے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی،ملاقات میں مظفرآباد ٹائیگرز اور کشمیر پریمئر لیگ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا کہ اللہ نے مظفرآباد ٹائیگرز کو کشمیر کی پہچان بننے کا موقع دیا،میں دل سے کشمیر پریمئر لیگ کو سپورٹ کر رہا ہو ں،کے پی ایل ایک گلوبل ایونٹ ہے،اب کشمیر کی آواز کھیل کے میدانوں میں سنائی دے گی۔