پاکستان میں ڈرونز کی تیاری شروع، الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد لانے کا اعلان

443

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  ڈرونز اتھارٹی لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو کمپنیو ں نے پاکستان میں ڈرونز بنانا شروع کردیے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تھری ڈی پرنٹرز سے متعلق بھی پالیسی لائیں گے اور زرعی شعبےمیں ڈرونز کا استعمال کریں گے ہم نے سول ملٹری انٹرفیس بنایاہے، ڈرونز ٹیکنالوجی کیلیےسافٹ ویئر میں ہم بہت بہترہیں، ہارڈ ویئر میں کچھ پیچھے ہیں جتنا پیسا ٹیکنالوجی میں ہے اتنا روایتی صنعت میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرونز کا سول استعمال آسان ضرور ہےلیکن پیچیدہ بھی ہے ہمیں باقی کاموں کیلیے بھی ڈرونز استعمال کرنے چاہیے تھے ہم نےملٹری سائیڈ پرڈرونزبنالیےلیکن سول سائیڈ پرپابندی لگادی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فور وہیل الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد لارہےہیں اگلے پانچ سالوں میں روایتی گاڑیوں سےالیکٹرک وہیکل پر جائیں گے کوشش ہےکہ الیکٹرک وہیکل پر ڈیوٹی صفر کردیں۔

سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ذات سےمتعلق کسی کوئی مسئلہ نہیں،چھوٹی چھوٹی باتیں،  گلےشکوے ہوتےرہتےہیں یہ بات صحیح نہیں کہ حکومت وعدےپورےنہیں کررہی ہم نے میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں کرپشن ختم کرنےکاکہاتھا، کررہےہیں اٹھارویں ترمیم کےبعدصوبائی معاملات صوبےکےپاس ہیں۔