نیوزی لینڈ کورونا سے نمٹنے میں کامیاب ترین اور برازیل بدترین ملک قرار

312

آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق میں نیوزی لینڈ کورونا وبا سےنمٹنےمیں کامیاب ترین اور برازیل  کو بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

برازیل میں کوروناسے2لاکھ18ہزارسےزائد اموات ہوئیں جب کہ نیوزی لینڈ میں جانی نقصانی انتہائی کم ہوا اور کیوی ملک نے بروقت اور موثر اقدامات سے وبا پر قابو پایا۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کچھ ممالک کوکم آبادی،ہم آہنگ معاشرے،باصلاحیت اداروں کےسبب وباسےنمٹنےمیں آسانی ہوئی۔

دوسری جانب فلپائن میں ایسٹرازینیکاکی کوروناویکسین ہنگامی استعمال کیلئےمنظورکرلی گئی۔ جنوبی کوریامیں بزرگوں اور اہم شعبوں میں کوروناویکسی نیشن شروع کی جاچکی ہے۔

ٹوکیومیں مارچ میں ہونےوالا آرٹسٹک سوئمنگ اولمپک کوالی فکیشن ایونٹ مئی تک معطل کر دیا گیا ہے۔ چین کےشہرووہان میں موجود عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کاقرنطینہ آج ختم ہوگیا جس کے بعد ٹیم کورونا کے پھیلاؤ والے خطے کا دورہ کر کے محرکات جاننے کی کوشش کرے گی۔