غریب ممالک میں طبی عملے کو کورونا ویکسین نہ ملنا ٹھیک نہیں، ڈبلیو ایچ او

428

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر مائیکل ریان کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں طبی عملہ اور انتہائی بیمار افراد تاحال ویکسین سے محروم ہے جو ٹھیک نہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیکنیکل لیڈر ماریہ وین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا پرجلد قابو پالیں گے لیکن امیر ممالک اپنی عوام کو ویکسین کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں جبکہ غریب ممالک تاحال کورونا کی پہلی ڈوس کے منتظر ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہر وبائی امراض مائیکل ریان کا کہنا ہے کہ کورونا سے روزانہ کی بنیاد پر اموات کی تعداد 18 ہزار کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہیں اس لیے ہمیں آپس میں نہیں وائرس کےخلاف جنگ لڑنا ہوگی۔

ماہروبائی امراض مائیکل ریان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں  طبی عملے اور انتہائی بیمارافراد کو جان لیوا بیماری کورونا ویکسین نہ ملنا قابل قبول نہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 14 لاکھ34  ہزار 963 افراد متاثر، 21 لاکھ 84 ہزار 126افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 33 لاکھ 24 ہزار917 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔