“گزشتہ حکومتوں نے ڈیم بنانے کی بجائے الیکشن کی منصوبہ بندی کی”

472

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت پرڈیم بناتے تو 70ہزار میگاواٹ بجلی کی گنجائش ہوتی، گزشتہ حکومتوں نے ملک میں ڈیم بنانے کی بجائے الیکشن کی منصوبہ بندی کی۔

ڈاکیومنٹری ڈرامہ پانی کے پنکھ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  بجلی کے پچھلے معاہدے ایسے ہوئے کہ بجلی خرچ کریں نہ کریں، پیسے دینے پڑینگے،ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی،ملک طویل مدتی منصوبوں سےترقی کرتےہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا، پاکستان نے دوسروں کی جنگ میں شرکت کر کے غلطی کی تھی،مشرف کے دنوں میں ’’روشن خیالی‘‘ کا لفظ پہلی بار سنا، روشن خیالی دوسری قوموں کو خوش کرنے کیلیے تھی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مخالفین کہتےہیں کہ ہم نےپاکستان کےقرضےبڑھا دیے، روپے کی قدرکم ہونے سے 3ہزار ارب روپے قرض بڑھا،دنیا میں عزت اس کی ہوتی ہےجوخوددارہوتاہے،ہم نےایک خوددارپاکستان کی طرف جانا ہے،2ہزار ارب میں سے 800ارب روپےکوروناکی وجہ سے ٹیکس کلکیشن کم ہوا۔