خوشخبری: کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی

383

انتظار کی گھڑیاں ختم کورونا وائرس کی پہلی کھیپ برادر ملک چین سے  ہفتے کو پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس کی پہلی کھیپ چین سے ہفتے کے روز پاکستان آئے گی، خصوصی طیارے کے ذریعے چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی جس کے بعد پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 49 فیصد پاکستانیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کا چین کے ساتھ چلنے والا ٹرائل مکمل ہوگیا ہے اور ٹرائل کے نتائج چند روز میں آجائیں گے۔

قبل ازیں پاکستان نے کورونا کی روسی ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دیدی، روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی جو نجی فارما سیوٹیکل کمپنی کو دی گئی۔

اجازت کے بعد روسی ویکسین 2 ہفتوں تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، حکام کے مطابق روسی ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92 فیصد مؤثر ہے جس کی پہلی کھیپ رواں مہینے کے آخر میں پاکستان پہنچے گی، پہلی کھیپ 50 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہوگی۔

حکام کے مطابق روسی ویکسین کو منفی 18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے جبکہ خدشہ ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 ہوگئی اور 11,514 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز33  ہزار295  ہوگئی.