امریکہ کے مشہور باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن دائرہ اسلام میں داخل

722

سابق امریکی باسکٹ بال کے مشہور کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کرلیا اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان خود انسٹاگرام پر کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کرنے کا اعلان سوشل میڈیا کے پلیٹ ٖفارم انسٹاگرام پر کیا اور اس حوالے سے ایک وڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کیلیے مسجد میں سب دوستوں کے سامنے کلمہ طیبہ پڑھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Stephen Jackson Sr. (@_stak5_)

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد معروف کھلاڑی کو مشہور شخصیات اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اسٹیفن جیکسن نے اپنے باسکٹ بال کے 14 سالہ کیرئیر میں 14 سیزن کھیلے اور 12 ہزار سے زائد پوائنٹس اسکور کیے لیکن اس کے علاوہ انہوں نے کھیل کے میدان میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو 2 ہزار 634 پوائنٹس اسکور کرنے میں بھی مدد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Stephen Jackson Sr. (@_stak5_)

واضح رہے کہ امریکی باسکٹ بال کی ٹیم کے سابق کھلاڑی اسٹیفن جیکسن امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 1997ء میں باسکٹ بال کیریئر کا آغاز کیا اور 2014ء میں ریٹائر ہوئے۔