انڈونیشیا: 2 غیر ملکی جہاز زیرِ حراست، چین نے تشویش کا اظہار کردیا

589

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ ہمارے سفارتخانے نے انڈونیشیا سے جہازوں کے عملے میں شامل اپنے شہریوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چین نے کہا ہے کہ وہ اپنے 25 شہریوں کے بارے میں انڈونیشیا سے معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے جو حراست میں لیے گئے دو جہازوں کے عملے میں شامل ہیں اور جلد سے جلد تصدیق کے خواہاں ہے۔

انہوں نے انڈونیشیا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے منصفانہ اور قانون کے مطابق تحقیقات کریں۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے حکام نے اتوار کے روز ایک ایرانی اور ایک پاناما کے آئل ٹینکرز کو سمندری حدود میں تیل کی غیرقانونی منتقلی کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔