براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز تیار

322

وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز تیار کرلیے۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، کمیشن کے ٹی اور آرز سمری سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ کو بھجوادیے گئے۔

مجوزہ ٹی او آرز کے مطابق کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے  پر تحقیقات کرے گا اور کمیشن ماضی میں مصلحت یا سیاسی سمجھوتے پر بند  کیسز کا جائزہ لے سکے گا۔

وفاقی کابینہ براڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے چکی ہے جس کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید ہوں گے۔  ایک رکنی براڈشیٹ کمیشن صرف جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ہوگا اور کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دیا جائیگا۔

 کمیشن نہ صرف براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا بلکہ حدیبیہ پیپر ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا۔