پی پی رہنما نبیل گبول نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے

172

کراچی(نمائندہ جسارت)نبیل گبول طلبی کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کوبے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میںغیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں تفتیش کے لیے 27جنوری کو قومی احتساب بیورو کراچی کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا تھا تاہم ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کے باوجود ان کی جگہ لیاقت علی خان ایڈووکیٹ نیب آفس میں پیش ہوئے جنہوں نے نیب کراچی کو بتایا کہ نبیل گبول اسلام آباد میں مصروف ہیں،لہٰذا ان کو پیش ہونے کے لیے15 دن کی مہلت دے جائے ، وکیل موصولہ سوالنامے کا جواب جمع کرانے کی تصدیق‘ سفارش کی تردید اور نیب سے کال اپ نوٹس واپس لینے کامطالبہ۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دررانی 2 روز قبل ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔